ریو ڈی جینریو 19 اگست : کورٹ آف آربٹریشن فار اسپورٹس (سی اے ایس)نے ہندوستانی پہلوان نرسمہا یادو پر ڈوپنگ معاملے میں آج چار سال کی پابندی لگا دی جس سے نرسمہا کا ریو اولمپک میں کھیلنے کا خواب چکنا چور ہو
گیا۔
نرسمہا کو ڈوپنگ معاملہ میں اس مہینہ کے شروع میں نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کے کلین چٹ دینے کے فیصلے کو عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے سی اے ایس میں چیلنج کیا تھا اور کئی گھنٹے کی سماعت کے بعدسی اے ایس نے نرسمہا پر چار سال کی پابندی لگا دی ۔
پابندی کی شروعات آج سے ہی ہو گئی